عید پر کھانوں کے شوقین افراد خبردار ہو جائیں کہ سندھ کے شہر شکارپور میں مضر صحت چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔
نواحی گاؤں امروٹ میں پارک سے چھولے چاٹ اور دیگر اشیاء لے کر کھانے سے 100 بچوں کی طبیعت خراب ہوئی۔
متاثرہ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ چاٹ کھانے سے بچے بے ہوش ہو گئے۔
ڈی ایچ او غلام شبیر کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، تاہم تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کا علاج ہنگامی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔
زہریلی چاٹ سے متاثرہ 70 بچے تعلقہ اسپتال لکی غلام شاہ میں 30مدیجی اور ڈکھن رورل ہیلتھ سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔