• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں گاڑی کو حادثہ، 18 سیاح زخمی

خیبرایجنسی کےعلاقے وادی تیراہ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے،جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے۔

پکنک کے لیے آنے والے سیاحوں کی گاڑی وادی تیراہ کے علاقے شین کمر میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد اور رضا کاروں نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے نکالا۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمیوں کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جو کہ پکنک منانے کے لیے وادیٔ تیراہ گئے تھے۔

تازہ ترین