مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا لندن میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیاجس کے بعد انہیں سفر کی اجازت دیدی گئی ۔
ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا لندن میں طبی معائنہ کیا اور انہیں مزید کچھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا تاہم شہباز شریف کے اصرار پر ڈاکٹرز نے انہیںسفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اب کے دوران شہباز شریف کو فزیو تھراپی اور ادویات بروقت کھانے کی ہدایت کی ہے۔