• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ آج ہوگا

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مقابلے کے لئے آج میدان میں اترے گی۔ میچ ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

آج کھیلے جانے والے میچ میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے میچ کافی حد تک متاثر ہو سکتا ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ گرین شرٹس آٹھویں نمبر پر ہے۔

پاکستان نے اب تک میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں۔ جن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست اور میزبان انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف تیسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔ جس پر دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین