• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ،بارش کے باعث شائقین بڑے میچز دیکھنے سے محروم

ورلڈ کپ 2019ء کے کئی میچزسنسنی خیز ہونے کے باعث دنیا بھر میں شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وہیں موسم نے کئی بڑے میچز میں رنگ میں بھنگ بھی ڈال دیا ہے۔

میگا ایونٹ کے اب تک 3 بڑےمیچز بارش کے باعث منسوخ ہو چکے ہیں ۔ ان میچزکی دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔بارش کے باعث سب سے پہلے پاکستان اورسری لنکا کا میچ منسوخ کیا گیا ۔

جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچ کا بھی دنیا بھر میں شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا مگر اس کا دن تو آیا پر بارش نے اس میچ کو بھی نہ ہونے دیا۔

بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان میچ پر بھی سب کی نظریں مرکوز تھیں لیکن اس میچ کو بارش بہا لے گئی۔

تازہ ترین