آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

الطاف حسین لندن، حمزہ شہباز لاہور میں گرفتار، لگتا ہے اللہ کو پاکستان پر رحم آگیا، عمران خان

لندن، لاہور (مرتضیٰ علی شاہ، نیوز ڈیسک، ایجنسیاں) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کرلیا‘ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی‘آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت مستردہونے پر حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے حراست میںلے لیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نےاپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی گرفتاریاں ہوگئیں، اللہ تعالی کو پاکستان پر رحم آگیا ہے‘جو لوگ پکڑے جارہے ہیں اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے الطاف حسین کو سیریس کرائم ایکٹ 2007ءکی دفعہ 44کے تحت نفرت انگیز تقاریر اورجرائم پر اکسانے کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔ اس خبر

کو سب سے پہلے جیو نیوز نے بریک کیا۔ بعدازاں میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ گرفتار شخص کا تعلق پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہے اور اس کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شمالی لندن میں چھاپے میں 15 پولیس افسران نے حصہ لیا اور دیر تک الطاف حسین کے گھر کی تلاشی لی جاتی رہی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچ گئی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی۔امکان ہے کہ ایم کیوایم کے لیگل ایڈوائزر عادل غفار سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی‘کراؤن پراسکیوشن سروس اور میٹروپولیٹن پولیس سروس دونوں نے جیو نیوزکو تصدیق کی کہ الطاف حسین کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن شروع کردی گئی ہے۔دریں اثنا نیب نے ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر سماعت کے سلسلے میں لاہور ہائیکور ٹ میں پیش ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کی درخواستوں پر سماعت کی تو نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ اور ان کی فیملی نے منی لانڈرنگ کی۔ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ سو فیصد قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، باہر کیا باتیں ہو رہی ہے ہمیں کسی سے غرض نہیں، ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں۔ عدالت نے نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کردی ۔ نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کو لاہور کے دفتر پہنچا دیا، جہاں ابتدائی کارروائی کے بعد ان کا طبی معائنہ کیا جائے گا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ حمزہ شہباز کو بدھ کو(آج) احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید