• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین سے 24گھنٹے تفتیش کی جائےگی،بیرسٹرظریف خان

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برٹش پاکستانی ماہر قانون بیرسٹر ظریف خان نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کو اپنے وکیل سے بات کرنے کا موقع اور گرفتاری کا سبب فراہم کیاجائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں دی نیوز اور جیو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ظریف خان نے کہا کہ الطاف حسین کو گرفتار رکھا جائے گا اور پولیس اینڈ کرمنل ایویڈینس کے تحت کوئی الزام عائد کرنے سے قبل پولیس اسٹیشن میں ان سے 24گھنٹے تک تفتیش کی جائے گی۔ زیادہ تر آفنسز میں پولیس کسی شخص کو زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے بغیر کسی چارج کے حراست میں رکھ سکتی ہے۔ تاہم حراست میں رکھنے کے دورانئے میں سپرنٹنڈنٹ یا اس سے اوپری رینک کے کسی افسر کی اجازت سے مزید 12 گھنٹے بڑھائے جا سکتے ہیں یا ایک مجسٹریٹ زیادہ سے زیادہ 96 گھنٹے کی حراست کی اجازت دے سکتا ہے۔ اگر کسی کو ٹیرر ازم ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تو پھر بغیر کسی الزام کے 28 دن تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے انٹرویو سے قبل پولیس انہیں اپنے سالیسٹر سے بات کرنے کا ایک موقع اور گرفتاری کا سبب فراہم کرے گی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کوئی کمنٹ نہیں کریں گے۔ ایک بار جب پولیس ان کا انٹرویو کر لے گی تو پولیس پھر کرائون پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) کو فائل پیش کرے گی۔

تازہ ترین