• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع جنوبی،چارجڈ پارکنگ سائٹس کیلئے 17مقامات کی نشاندہی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ چارجڈ پارکنگ نے ضلع جنوبی میں17مقامات پر چارجڈ پارکنگ سائٹس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے عوام کو مطلع کیا ہے کہ حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے تحت درج ذیل علاقے کے ایم سی کی حدود اور کنٹرول میں ہیں اور ان علاقوں سے پارکنگ فیس کی قانونی طورپر وصولی کا حق صرف کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو ہے اور کوئی ادارہ پارکنگ فیس کی وصولی یااس کا نیلام نہیں کرسکتا لہٰذا ٹھیکیداران جگہوںپر پارکنگ فیس کی وصولی کے حقوق کی نیلامی کے لئے حصہ نہ لیں بصورت دیگر وہ اپنے اس عمل کے خود ذمہ دار ہونگے،مختص کیے گئے مقامات میں عقب ہائپر اسٹار بلاک 4کلفٹن،موبائل مارکیٹ ہارون سینٹر BV5صدر،کوآپریٹیومارکیٹ صدر،-ڈاکٹرضیاء الدین احمد روڈ، صائمہ ٹریڈ ٹاور بیگم گلی،بو ھری بازار صدر،حسرت موہانی روڈ، پروفیسر مسیح الدین روڈحقانی چوک چورنگی تا بھولو اکھاڑا، شاہراہ عراق کے اطراف نادراآفس اسٹریٹ نزد پاسپورٹ آفس، مرشد بازار تا دائود پوتا روڈ صدر،ریگل چوک،کریم سینٹر صدر،علی محمد دینار روڈ بالمقابل لنڈا بازار، نزد سٹی کورٹ،جہانگیر پارک گیٹ کے سامنے عبداللہ ہارون روڈ بشمول جہانگیر پارک کے عقب ، دائود پوتا روڈ،ٹیکسٹائل پلازہ تا صالح محمودروڈ ،ای وائی بی چیمبر تا بینک اسٹریٹ ،ٹینکوسٹی کی رائٹ سائیڈ تا انیکسی بلڈنگ حسرت موہانی روڈ،عبداللہ ہارون روڈ زینب مارکیٹ سے ایم اے جناح روڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین