• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے مومن آباد میں 2 تاجروں کو بھتے کی پرچی اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے سے متعلق پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

پولیس کے مطابق مومن آباد میں بس کے مالک سے ایک کروڑ بھتا مانگا گیا ہے اور نہ دینے پر بیٹے کو قتل کی دھمکی دی گئی، جبکہ ایک دکاندار کو بھی لاکھوں روپے بھتے کی پرچی بھیجی اور کفن ساتھ بھیجا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاجروں کو افغانستان کے نمبر سے بھتے کی کالز کی گئی ہیں جبکہ بھتا مانگنے میں علاقے کا ہی کوئی شخص ملوث ہے اور حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

تازہ ترین