• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھمپٹن میں جاری ورلڈ کپ کے اہم میچ میں میزبان انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ ابتداء میں ہی حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گری اس کے بعد دوسرا کھلاڑی 54  اور تیسرا 55 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں میزبان ٹیم انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ کرکٹ میں میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آج ساؤتھمپٹن میں مد مقابل ہیں، دونوں ٹیمیں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، انگلینڈ کے 4 اور ویسٹ انڈیز کے 3 پوائنٹس ہیں ۔

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ ٹیم 

ساؤتھمپٹن میں بارش کا امکان تو ہے لیکن میچ پورا ہونے کی امیدیں بھی ہیں، ایونٹ میں انگلش ٹیم اب تک 3 میچز میں 2 کامیابیاں حاصل کر چکی ہے ، اسے پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ، جبکہ جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
ویسٹ انڈیز ٹیم

ویسٹ انڈیز ٹیم کو 3 میچز میں ایک کامیابی ملی وہ بھی پاکستان کے خلاف ، البتہ آسٹریلیا کے خلاف اسے شکست ہوئی ، جبکہ جنوبی افریقہ سے میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیمیں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے ، جبکہ انگلینڈ چوتھے اور ویسٹ انڈیز چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین