• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی پہلوان قتل کیس،4ملزموں کی عبوری ضمانت 26جون تک منظور

ملتان( سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے اچھی پہلوان اور شہری جعفر حسین کے قتل ہونے کے 2 مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ درج ہونے پر ملوث 4 ملزموں کی عبوری ضمانت 26 جون تک منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت میں ملزموں نے سیشن عدالت سے قبل ازیں دائر کردہ درخواست ضمانت قبل از گرفتاری واپس لے کر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان میں دائر کی تھی جو فاضل عدالت کی رخصت کے باعث سماعت کے لئے سیشن جج ملتان کو بھجوائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ دہلی گیٹ میں چونگی نمبر 14کے قریب گھوڑے کی فروخت کے تنازع پر عید کے دوسرے روز لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے ایک دوسرے پر اسلحہ اور ٹوکوں سے حملہ کرکے ارشد عرف اچھی پہلوان کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جبکہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمہ کراس ورشن کا نتیجہ ہے لہٰذا ان کی عبوری ضمانت منظور کرکے گرفتار نہ کرنے کے احکامات دئیے جائیں، گزشتہ روز فاضل عدالت نے مبینہ طور پر اچھی پہلوان کے گروپ کے 4 ملزموں محمد اشرف عرف اچھو، محمد ناصر، یونس عرف مٹھو اور عمران عرف مانا کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔
تازہ ترین