• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور پشاور کےوویمن چیمبرز آف کامرس میں معاہدہ طے پا گیا

پشاور (لیڈی رپورٹر)وویمن چیمبر آف کامرس اسلام آباد اور وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ھے جس کے تحت خواتین دونو ں چیمبرز کی کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں گی جبکہ کاروباری خواتین کے لئے حکومتی سطح پر ان کے بزنس میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گی یہ معاہدہوویمن چیمبر آف کامرس اسلام آبادکی صدر رضوانہ نورین کی قیادت میں خواتین کے وفد کے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور کے خیر سگالی دورے کے موقع پر کیا گیا اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز عذرا جمشید ‘ وائس پریذیڈنٹ آفشین ملک ‘ سابق صدر مسز ناصرہ لغمانی ‘ نزہت رئوف ‘ رخسانہ نادر ‘ شاہد ہ مظہر ‘ نسرین آفتاب ‘ نسرین خان ‘ صائمہ امجد بھی اس موقع پر موجود تھیں دونوں وویمن چیمبرز نے کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ وویمن چیمبر کی صدر مسز عذرا جمشید نے وویمن چیمبر اسلام آباد کی 10 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اورخواتین کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہا اوراوراس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں چیمبرز ملکر کاروباری خواتین کے لئے حکومتی سطح پر ان کے بزنس میں حائل مشکلات کو دور کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد وویمن چیمبر کی بانی صدر سمینہ فاضل ‘ سینئر وائس پریذیڈنٹ ‘ سمینہ اختر اور ساجدہ انور بھی موجود تھیں۔
تازہ ترین