• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، بھارت میں آج کرکٹ ورلڈکپ کا میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان

مانچسٹر (خورشید حمید) مانچسٹر میں اتوار کو روایتی حریف پاکستان اور انڈیا کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ کا ایک اہم میچ بارش کی نذر ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، شمالی مغربی انگلستان ان دنوں بارشوں کی لپٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارش اور آندھی چلنے کے امکانات ہیں، نارتھ ویسٹ کے شائقین کرکٹ کو ورلڈکپ2019ء کے سب سے بڑے ٹاکرے کا بے تابی سے انتظار تھا جس کے لئے ٹکٹ اب آن لائن 2500پونڈ تک فروخت کی جارہی ہے اس ہائی پروفائل میچ کے لئے سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان آخری میچ2017ء میں چیمپئن ٹرافی کا انگلینڈ کے گرائونڈ اوول میں ہوا تھا، جسے دنیا بھر میں ہاف بلین کرکٹ کے دیوانوں نے دیکھا تھا۔ اتوار کو اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے میچ کو گرائونڈ میں دیکھنے کے لئے ہاف ملین لوگوں نے ٹکٹس کے لئے اپلائی کیا، جبکہ اسٹیڈیم میں صرف25000 شائقین کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ گریٹر مانچسٹر میں کئی مقامات پر میچ دیکھنے کے لئے بڑی اسکرین لگائی گئی ہیں، مانچسٹر سٹی سینٹر کیتھڈرل گارڈن میں3500افراد کے لئے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔

تازہ ترین