• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے میگا میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 50اوورز میں 5وکٹ پر 336رنز بنائے اور پاکستان کو 337 رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارتی اننگز کے آخری اوورز میں میچ تھوڑی دیر کےلئے بارش سے متاثر ہوا، جس کے باعث کھانے کے وقفے کا دورانیہ 15منٹ کردیا گیا ہے۔

مانچسٹر میں کرکٹ کے میگا ترین ایونٹ کے 22ویں میچ میں کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کافیصلہ غلط ثابت ہوا، پہلی وکٹ پر بھارتی اوپنرز نے 136رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔

روہیت شرما اور راہول نے کئی عمدہ اسڑوکس لگائے اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

136کے اسکور پر 24ویں اوور میں راہول 57رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر بابراعظم کو کیچ دے بیٹھے۔

دوسری وکٹ پر روہت شرما نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر 98رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران بھارتی اوپنر نے اپنی سنچری مکمل کی۔

40ویں اوورز میں 234کے اسکور پر روہیت شرما 140رنز بناکر حسن علی شکار بن گئے،انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 14چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

چوتھے نمبر ہرتیک پانڈیا کھیلنے آئے انہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ مل کر 51رنز کی شراکت قائم کی،اس دوران کوہلی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

285کے اسکور پر بھارت کی تیسری وکٹ گرگئی، محمد عامر نے پانڈیا کو پویلین بھیج دیا، انہوں نے 19گیندوں پر 26رنز بنائےتھے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 298کے مجموعے پر دھونی کی گری،محمد عامر نے سرفراز احمد کی مدد سے بھارتی بیٹسمین کو قابو کرلیا، وہ صرف 1 رنز بناسکے۔

میچ میں46 اعشاریہ 4 اوورز میں بھارت نے 4 وکٹ پر 305رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی،تھوڑے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔

48 ویں اوورز میں کپتان ویرات کوہلی 77رنز بناکر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے،انہوں نے میچ میں7 چوکے لگائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 10اوورز میں 47رنز کے عوض 3،وہاب ریاض نے 10اوور میں 71رنز دے کر ایک اور حسن علی نے 9اوورز میں 84رنز دیے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین