• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائے سندھ میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

دریائے سندھ میں راجن پور کے قریب کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، 3 افراد کی تلاش کیلئے آپریشن جاری، 4 افراد کو گزشتہ روز بچالیا گیا تھا۔

گزشتہ روز دریائے سندھ شاہوالی کے قریب مسافر کشتی الٹ گئی تھی جس میں سوار 9 افراد ڈوب گئے تھے مقامی افراد نے 4 افراد کو زندہ نکال لیا تھا، جبکہ 5 افراد لاپتہ تھے ۔

ڈوبنے والے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ 5 افراد میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کی شناخت 10 سالہ آمنہ اور 12سالہ شہزادی کے نام سے ہوئی ہے۔

دونوں لاشوں کو شاہوالی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ باقی لاپتہ 3 افراد کی تلاش جاری ہے، لاپتہ افراد میں 3 بچے ہیں جن کی عمریں 3 سال سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

واضح رہے کہ ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ کے مختلف ادارے اور غوطہ خور بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین