آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فلم’ مین اِن بلیک انٹرنیشنل ‘ کا باکس آفس پرقبضہ


نارتھ امریکن باکس آفس پرسائنس فکشن کامیڈی فلم’ مین اِن بلیک انٹرنیشنل ‘ نے قبضہ جمالیا، فلم نےساڑھے 4 ارب روپے کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

ہالی ووڈ سائنس فکشن کامیڈی فلم ’ مین اِن بلیک انٹرنیشنل‘ آتے ہی چھاگئی، ریلیزکے پہلے تین دنوں میں فلم نے شمالی امریکا میں چارارب پینتالیس کروڑسے زائد کا بزنس کیا جبکہ دیگرملکوں سے گیارہ ارب باون کروڑ سے زائد روپے سمیٹے اورمجموعی طورپربائیس ارب چوراسی کروڑروپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ۔

فلم کی کہانی ایک خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے جن سے دنیا کو بچانے کے لئے خلائی مخلوق کے خلاف کاروائی کرنیوالی ایجنسی میدان میں آتی ہے۔

اینیمیٹڈ ایڈونچرفلم ’ دا سیکریٹ لائف آف پیٹس 2‘ نے شائقین کو دوسرے ہفتے بھی دیوانہ بنائے رکھا ، فلم نے تین ارب بہترکروڑروپے سے زائد رقم بٹورلی ۔


ڈزنی کی جادوئی فلم " الہٰ دین " کا سحرچوتھے ہفتے بھی فلم بینوں پرطاری رہا۔

جادوئی چراغ ، دیوہیکل جن اوراُڑتے قالین کے ساتھ الہٰ دین کے محیرالعقول کارناموں سے بھرپورفلم نے دو ارب اکسٹھ کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید