امریکی باکس آفس پر ایڈونچر فلم ’ الٰہ دین ‘کا راج ، فلم نے15 ارب روپے سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایسے جن کے گرد گھوم رہی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوئی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے،صرف یہی نہیں بلکہ جو بھی اس چراغ پررگڑتا ہے تو یہ جن پلک جھپکتے میں حاضر ہو جاتا ہے اور چراغ رگڑنے والے سے اس کی خواہش پوچھتا ہے۔
الہ دین کو جفار کی جانب سے امیر ہونے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور اس کے لئے الہ دین کو پہاڑوں سے ایک چراغ لانے کا کہا جاتا ہے جسے الہ دین تلاش کرنے کے بعد ہاتھوں سے رگڑتا ہے اور پھر اس میں سے نکلنے والا جینی اس ہی کو اپنا آقا سمجھتا ہے اور الہ دین کی ہر خواہش پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایڈونچر سے بھرپور فلم میں بچوں کے پسندیدہ جن ’جینی‘ کا کردار مشہور ہالی ووڈ اداکار ’ول اسمتھ‘ ادا کر رہے ہیں۔
’پرنسز جیزمین‘ کا کردار اداکارہ ’نائیومی اسکاٹ‘ ادا کر رہی ہیں جبکہ الہ دین کا کردار ’بلی میگنیوسن‘ نبھا رہے ہیں۔
فینٹسی اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 24مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔