آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سرفراز احمد کی جمائیاں ، کس نے کیا کہا؟


دنیائے کرکٹ کے سب سے اہم ترین پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جمائیاں کیا لیں کسی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے ان کا اس پر مذاق اڑایا۔

گزشتہ روز مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے بالرز کی خوب پٹائی کی اور رن ریٹ کا پہاڑ کھڑا کردیا، دوسری جانب سرفراز احمد میدان میں غالباً نیند پوری نہ ہونے کے سبب جمائیاں لے رہے تھے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جمائیاں ختم نہیں ہو کر دے رہی تھیں اور کیمرے کی آنکھ نے اُن کو 2 مواقع پر جمائیاں لیتے ہوئے دکھا دیا۔

کرکٹ شائقین نے خصوصاً پاکستانی عوام نے سرفراز احمد کو اس قسم کی لاپروائی برتنے پر خوب تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایا ہے، دونوں ممالک کے سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں سرفراز احمد پر کمنٹس کسے اور اپنے خیالات اظہار کیا ہے۔

ایک صارف نے محمد عامر اور ویرات کوہلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ یہ جنگ نہیں کھیل ہے۔

سیمات ثاقب نامی صارف نے کہا کہ ’ریلو کٹا‘ بہت اچھا نام رکھا گیا ہے سرفراز کا۔

کسی سوشل میڈیا صارف نے مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ صبح سویرے کلاس روم میں لیکچر لیتے ہوئے۔

کسی نے سرفراز احمد کو جمائی لینے پر شیر سے تشبیہ دی.









تو کسی نے کہا کہ بس! بہت ہو گیا، اب آپ گھر جائیں اور اپنی نیند پوری کریں۔


کھیلوں کی خبریں سے مزید