• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج ورلڈکپ میں انگلینڈ اور افغانستان مدمقابل

مانچسٹر(نمائندہ خصوصی)اولڈ ٹریفورڈ منگل کو ورلڈ کپ میں میزبان انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کی میزبانی کرے گا۔میچ سے قبل انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور کم ازکم دو میچوں میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔جمعے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں رائے فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔توقع ہے کہ انگلش کپتان اوئن مورگن میچ میں شرکت کریں گے۔ مانچسٹر میں پیر کو تمام دن بارش ہوتی رہی اور دونوں ٹیموں نے انڈور میں پریکٹس کی۔ افغانستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

تازہ ترین