• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت گزشتہ روز بھی بغیر کسی کارروائی کے کل 18مارچ تک ملتوی کر دی گئی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے چودہ مارچ کو ڈی آئی جی وکمانڈنٹ سہالہ کالج سہیل تاجک کو سمن جاری کر کے بطور گواہ سولہ مارچ کو طلب کیا تھا تاہم گزشتہ روز جب مقدمہ کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ سہیل تاجک بوجہ مصروفیت نہیں آسکے جس پر عدالت نے سماعت کل اٹھارہ مارچ تک ملتوی کر دی ادھر معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے نے سہیل تاجک کے بیان کو ضروری نہ سمجھتے ہوئے ترک کروا دیا ہے اور آئندہ سماعت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد رسول جو بینظیر بھٹو قتل کیس میں تفتیشی افسر رہ چکے ہیں کو سمن جاری کر کے طلب کر لیا گیا ہے۔
تازہ ترین