• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون میں کل 35امدادی کیمپ قائم کرینگے،کمشنر

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ لاہور میں بارشی پانی جمع ہونے والے 22 مقامات پر کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔ جب کہ واسا شہر میں مون سون میں کل 35 امدادی کیمپ قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون میں اندرونِ شہر میں نئی کھدائیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل عمارات کے تہہ خانوں سے ڈی واٹرنگ کیلئے آلات کو فعال رکھے۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ واسا سیورز اور ڈرینز سے قبل از مون سون ڈی سلٹنگ کا کام مکمل کر لے گا اور واسا نے قبل از مون سون انتظامات کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کردہ ڈیوئس کون کی مدد سے واسا اس مون سون میں بارش کی شدت کو ماپے گا۔ ڈیوائس کے کئی تجربات بھی کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین