• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں، شہباز شریف کی تقریر ہو گی اور بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جب آپ پارلیمنٹ میں وزراء کو ہنگامے کی ہدایت کریں گے تو سوال تو اُٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہے، عمران صاحب پارلیمان پرحملہ کرنے والا ہی صرف پارلیمان کی آواز سے ڈر سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب افسوس کہ آپ اپنے وزراء کو انتشار اور دھرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں سکھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے آج کابینہ اجلاس صرف پارلیمان میں انتشار کے لیے باضابطہ ہدایت دینے کے لیے بلایا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون نے مزید کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو میڈل دیے جائیں گے، عمران صاحب کان کھول کر سُن لیں زہرِقاتل بجٹ پارلیمان سے پاس نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب جان بوجھ کر بجٹ پر بحث نہیں ہونے دے رہے، وہ نہیں چاہتے کہ شہباز شریف عوام دشمن آئی ایم ایف کے بجٹ کے اصل حقائق عوام کو بتائیں۔

تازہ ترین