• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر سائیکل مارکیٹوں میں ڈرائیونگ لائسنس ٹیمیں تعینات کی جائینگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہا ہے کہ نیو موٹرسائیکل کی خریداری کے وقت ڈرائیونگ لائسنس کو موٹرسائیکل رجسٹریشن کاحصہ بنایا جائے، مرکزی مارکیٹوں میں لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ٹیمزکی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس برانچ، ہیڈکوارٹرز سندھ، سی آئی اے، کرائم/انویسٹی گیشن، ٹریفک، آپریشنز، ٹی اینڈ ٹی کے ڈی آئی جیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ اور ایس ایس پی اے سی ایل سی/اے وی سی یو نے شرکت کی، اس موقع پرمختلف برانڈ اورناموں سے موٹرسائیکل مینوفیکچرنگ کمپنیز کے مالکان/نمائندگان بھی اجلاس میں موجود تھے، دوران اجلاس موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں کے انسداد اور اس ضمن میں آئندہ کی حکمت عملی پر آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ موٹرسائیکلز میں ٹریکنگ ڈیوائس/آر ایف آئی ڈی کی تنصیب کے لیئے مسودہ ترتیب دیکر باقاعدہ قانون سازی کے لیئے حکومت سندھ کو ارسال کیاجائے۔
تازہ ترین