پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختوخوا کے سینئر وزیر برائے آرکیالوجی سیاحت وثقافت عاطف خان نے پشاور میوزیم میں اپنی نوعیت کے پہلے موبائل ایپ کا افتتاح کیاجس کے ذریعے زائرین اور سیاح اردو،پشتو اور انگریزی میں پشاور میوزیم اور صوبے مں موجود نوادارات کے بارے میں معلومات پڑھ اور سن سکتے ہیں ایپلیکیشن کو مزید بین الاقوامی زبانوں میں بھی لانچ کیا جائیگا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ موبائل ایپ کا مقصد صوبے میںتا ریخی مقامات اور ورثہ کوبین الاقوامی سطح پراجاگر کرنا ہے صوبے میں اس وقت 6000ہیریٹیج سائیٹس موجود ہیں اسکے علاوہ نئے ضم شدہ آضلاع میں بھی ہیریٹیج سائٹس دریافت کرنے پر کام جاری ہے اس موبائل ایپ کے ذریعے اب زائرین اور سیاح گھر بیٹھ کر ایک کلک کے ذریعے ان سائٹس کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں گے۔اسکے علاوہ موبائل ایپلیکشن مذہبی اہم آہنگی میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔اس ایپ کے ذریعے صوبے کی وسیع تاریخ بھی دنیا پر عیاں ہوجائیگی۔صوبے میں موجود بدھ مت کے سائٹس قیمتی آثاثہ ہیں جسکے ذریعے ہم مذہبی سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔چائینہ،جاپان اور کوریا سمیت کئی ممالک کے لوگ بدھ مت کے ان مقدس مقامات دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔انکے لئے ویزے شرائط کی سہولیات آسان بنانے سمیت این او سی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 50 کروڑ روپے بھی جاری کئے گئے ہیں ۔