• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے دورے پر آئے نو منتخب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی کے استقبالیہ میں جرمن چانسلر انجیلامرکل کے کانپنےکی وڈیونے سب کو حیران کردیا۔

استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجانے کے دوران یوکرینی صدر کے ساتھ کھڑی جرمن چانسلر انجیلامرکل بُری طرح کانپتی اور ہونٹ بھینچ کر اپنے آپ پر قابو پاتی نظر آئیں۔


ترانے ختم ہونے تک خود کو سنبھال کر انجیلامرکل یوکرینی صدر کے ساتھ چلی گئیں۔

صحافیوں کے استفسار پر انجیلامرکل نے اپنے ٹھیک ہونے اور کانپنے کی وجہ پانی کم پینا بتائی۔

تازہ ترین