• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی وزیر، محسن داوڑ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش

ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ چیک پوسٹ حملہ کیس میں علی وزیر 27 جون اور محسن داوڑ کو 3 جولائی کو پیش کیا جائیگا۔

بنوں میں 25جون 2018 کو جلسے کا انعقاد اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت بنوں میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نےدونوں کو 25جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کےبعد دونوں ارکان اسمبلی کو پشاور جیل منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب خاڑ کمر چیک پوسٹ حملہ کیس میں علی وزیر27 جون اور محسن داوڑ 3جولائی کو عدالت نےطلب کر رکھا ہے۔

تازہ ترین