• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’دل رو رہا ہے میرا، سرفراز نے دھوکا دے دیا‘


کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سب سے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں عبرت ناکشکست کے بعد پاکستانی کرکٹ شائقین جہاں بےحد مایوس ہوئے اور اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے سوشل میڈیا کا سہارالینے لگے،ایسے میں سوشل میڈیا سے شہرت یافتہ کرکٹ کے متوالےمومن ثاقب نے بھی اپنے دل کی بھڑاس نکال دی۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے مومن ثاقب کی پاک بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم کی شرمناک ناکامی کے بعد نجی چینل کوجذباتی مگر مزاحیہ انداز میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک ویڈیو نا صرف ملک بلکہ سرحد پار بھی وائرل ہوگئی ۔

ویڈیو میں مومن ثاقب کا کہنا تھا کہ جس ملک میں روٹی پانی کا مسئلہ ہوتا ہے وہاں کے لوگوں کی کرکٹ کی طرح کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہوتی ہیں اور وہ خوشیاں بھی پاکستانی ٹیم نے ان سے چھین لی ہیں۔

ٹیم برگر اور پیزے کھاتی رہی، کرکٹ چھوڑ کر ’دنگل‘کرو

انھوں نے شیشہ پارلر والی ویڈیوکا حوالہ دیتے ہوئے قومی ٹیم پر طنز کیا کہ ’کل رات پتا چلا ہے کہ ٹیم برگر اور پیزے کھاتی رہی،شیر شاہ پیتی رہی، گلاب جامن کھاتی رہی، انہیں کرکٹ چھوڑ کر ’دنگل‘ میں حصہ لینا چاہیے۔

بات کرتے کرتے ثاقب اتنے جذباتی ہو گئے کہ ان کے آنسوبہنے والے تھے،ایسا لگتا تھا جیسے ابھی بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رو دیں گے۔

View this post on Instagram

!!!!!

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib) on


انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’ ہم ان سے اتنی امیدیں بنائے بیٹھیں ہیں اور انہیں برگر کھانے کی پڑی ہے، انہیں اپنی فٹنس کا کوئی خیال نہیں، انہیں لاہور لے کے جاؤ، وہاں کڑاہی کھلاؤ ار ان کے پیٹ بڑے کروادو۔‘

 مارو، مجھے مارو، یہ مذاق ہو رہا ہے کیا؟

انہوں نے پاس کھڑے لوگوں سے کہا کہ مارو، مجھے مارو، یہ مذاق ہو رہا ہے کیا؟ہم یہاں کیا کرنے آئے ہیں، ہم ان کو سپورٹ کرنے آتے ہیں، اتنا پیسہ اور وقت لگا کے آتے ہیں،اور یہ لوگ کیا کر رہے ہیں۔

اپنی نیند پوری کریں، سرفراز نے دھوکا دے دیا ہے

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کے فیصلوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز صاحب سے کہو کہ نیند کی گولیاں کھائیں، اپنی نیند پوری کریں، سرفراز نے دھوکا دے دیا ہے، ہمیں ان سے بڑی امیدیں تھیں۔

انہوں نے سرفراز کوپنجابی لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ، سرفراز صاحب ’کوئی لیڈر شپ ویکھو، کی کرنا ہے، کی نہیں کرنا ، بیٹنگ کرنی ہے؟ بولنگ کرنی ہے؟موسم کی ہے؟

آخر میں انہوں نے کہا میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں، مجھے معاف کردیں آپ لوگ سب ، مجھے چھٹی دے دیں۔

واضح رہے 23 سالہ مومن ثاقب کا تعلق لاہور سےہے، انہوں نے حال ہی میں کنگز کالج لندن سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری مکمل کی ہے اور وہ انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں، ان کی پروفائل پر 48 ہزار سے زیادہ فالورز ہیں۔

اس سے پہلے بھی وہ کرکٹ کی وجہ سے مقبول ہو چکے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد ایک انٹرویو میں جذباتی انداز میں کہا تھا: ’ دل رو رہا ہے میرا، یہ میرا پاکستان ہے!‘۔

تازہ ترین