• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج کرنے پر اردو یونیورسٹی کراچی کے 150 ملازمین فارغ

کراچی کی وفاقی اردو یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے ڈیڑھ سو ملازمین کو ان کی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ غیر تدریسی عملہ 2 ہفتے سے احتجاج کر رہا تھا، احتجاج کے باعث دفتری امور میں مسائل کا سامنا تھا۔

ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے مطابق فارغ کیے جانے والوں میں کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کے گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کا غیر تدریسی عملہ میڈیکل، چھٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہا تھا ۔

تازہ ترین