• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور رینجرز کا نیو سرینا موبائل مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن،متعدد دکاندار زیرحراست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ پولیس نے رینجرز کے ہمراہ شارع پاکستان نیوسرینا موبائل مارکیٹ میں مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد دکانداروں کو حراست میں لیتے ہوئے موبائل فونز ، لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر قبضے میں لے لیا ،پولیس کی جانب سے دکانداروں اور ان سے برآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی تصاویر اس طرح میڈیا سے شیئر کی گئیں جسے وہ کوئی جرائم پیشہ تھے جس کی وجہ سے دکانداروں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق گلبرگ پولیس نے رینجرز کے ہمراہ شارع پاکستان پر قائم نیو سرینا موبائل مارکیٹ میں چوری کے موبائل فون کی خرید و فروخت کی شکایت پر خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران پولیس نے متعدد دکانداروں کو حراست میں لے کر 27 موبائل فونز ، 2 لیپ ٹاپ اور 2 کمپیوٹرز کو تحویل میں لے لیئے ۔
تازہ ترین