• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام عبداللہ نے ٹوری قیادت کے امیدواروں کو دھوکہ باز قرار دے دیا

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک امام جنہوں نے ٹیلی ویژن ڈبیٹ کے دوران اسلاموفوبیا کے بارے میں ٹوری قیادت کے خواہشمندوں پر تحقیق کی تھی، لیڈرشپ دوڑ کے امیدواروں کو مایوس کن اور دھوکہ باز قرار دے دیا۔ عبداللہ پٹیل نےپانچوں امیدواروں سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ الفاظ سنگین نتائج کا سبب بنے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ اپنی کمیونٹی پر اسلاموفوبیا پرخطابت کے اثرات کا ذاتی طور پر مشاہدہ کرچکے ہیں۔ بورس جانسن نے کہا کہ انہیں مسلم خواتین کے بارے میں اپنے ریمارکس پر افسوس ہے کہ وہ برقع اوڑھ کر لیٹر بکس یا بنک لوٹنے والے نظر آتی ہیں۔ مائیکل گوو نے اسلامو فوبیا کی مذمت کرتے ہوئے اسے’’ بد بختی‘‘ قرار دیا اور جیرمی کوربن کے ریمارکس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر داخلہ ساجد جاوید نے تمام امیدواروں سے مطالبہ کیا کہ ٹوری پارٹی میں اس معاملے کی موجودگی کے بارے میں بیرونی تحقیقات کرائی جائیں اور ان کے حریفوں نےمعاہدہ پر سر ہلا دیا۔ ڈبیٹ کے بعد ٹیوٹر پر امام پٹیل نے لکھا کہ انہوں نے یہ سوال اس لئے پوچھا تھا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ امیدوار یہ وعدہ کریں ’’ صورت حال تبدیل ‘‘ ہو جائے گی اور مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔
تازہ ترین