• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کا ملزم ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری،4 ایف آئی اے کے سپرد

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد اصغر عرف جمعہ کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کردیا۔مجسٹریٹ کورٹ نے مختلف مقدمات میں گرفتار 4 ملزمان اقبال، شمشاد علی، شعیب علی اور اللہ دتہ کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے سپرد کر دیا ۔مجسٹریٹ کورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد ابراہیم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ نے ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو حبس بے جا کی درخواست میں میں خاتون زرینہ مائی کے شوہرحمد اقبال کو بازیاب کرا کے 21 جون کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ ملتان بینچ نے شہری کو قتل کرکے اس کی بیوی کو اغواء کرنے کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں۔ سیشن کورٹ میں شہری محمد حنیف کو ہراساں و پریشان کرنے بارے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 22 جون کو جواب طلب کرلیا ۔ سیشن کورٹ نے بوگس چیک دینے کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سیل سے 22 جون کو جواب طلب کرلیا ۔سیشن کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد ساجد کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 27 جون کو ریکارڈ طلب کر لیا ۔ مجسٹریٹ کورٹ نے شراب برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مزمل کو جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیاہے ۔ سیشن کورٹ نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشفاق کو جرم ثابت ہونے پر قید و جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ۔ مجسٹریٹ کورٹ نے درخواست پر خاتون ارم بی بی کو دارالامان بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظہر اقبال کو ایک سال کے لیے پروبیشن پر بھجوانے کا حکم دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے کالعدم تنظیم کیلئے غیرقانونی طور پر چندہ اکٹھا کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظفر اقبال کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین