• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹی ناک، اس پر ہائی پاور کی بڑی سی عینک، ماتھے پر شکن اور گھونگریالی سفید داڑھی کے ساتھ امیتابھ بچن کا نیا روپ منظر عام پر آگیا۔

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی آنے والی نئی فلم ’گلابو ستابو‘ کی شوٹنگ کیلئے اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ پہنچ گئے ۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ تقریبا ایک مہینے تک چلے گی۔

بھارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے بگ بی کےفلم میں نئے کردار کے بارے میں بتا دیا۔انہوں نے امیتابھ بچن کے اس نئے روپ میں تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم گلابو ستابو میں امیتابھ بچن کا نیا کردار‘، فلم 24 اپریل 2020 میں ریلیز کی جائے گی۔

امیتابھ بچن نے بھی اپنی آنے والی فلم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ ایک ختم تو دوسری شروع، جگہ تبدیل، چہرہ تبدیل، کردار تبدیل، ساتھی اداکا رتبدیل، شہر تبدیل، فلم کی کہانی تبدیل۔‘

امتابھ بچن کے علاوہ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی اس نئی فلم میں نظرا ٓئیں گے ۔فلم کے کچھ شاٹس کو ممبئی میں فلمایا گیا ہے جبکہ باقی کو لکھنؤ اور آس پاس کے علاقوں میں فلمایا جائے گا۔

فلم کی کہانی جوہی چترویدی نے لکھی ہے ۔فلم نوابوں کے شہر کے اہم مقامات پر فلمائی جائے گی جس میں چوک حضرت گنج شامل ہیں۔متعدد سین کچھ تاریخی مقامات پر بھی شوٹ کیے جائیں ہیں۔

فلم میں لکھنؤ کی سینئر آرٹسٹ ارچنا شکلا آیوشمان کھرانہ کی ماں کاکردار نبھا رہی ہیں اور فلم میں جو امیتابھ بچن کے گھر میں عارضی کرایہ دار کے طور پر رہائش پذیر دکھائی گئی ہیں۔

تازہ ترین