• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد کراچی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول ابھی تک متاثر ہے جس کی وجہ سے متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس کی لاہور آمد میں 2 گھنٹے50 منٹ کی تاخیر ہے،جبکہ کراچی ایکسپریس کی لاہور آمد میں 6 گھنٹے 5 منٹ کی تاخیر بتائی جاتی ہے۔

دوسری ٹرینوں میں قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس کی آمد میں 6 گھنٹے 40 منٹ ، گرین لائن 1 گھنٹہ اور تیز گام 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی آنے والی پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے، کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر ایکسپریس کی آمد بھی 1 گھنٹہ 40 منٹ لیٹ ہے۔

جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 15 ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ ، عوام ایکسپریس 5 گھنٹے 55 منٹ اور جناح ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ تاخیرکاشکا ہے۔

کراچی سے فیصل آباد آنے والی ملت ایکسپریس بھی 3 گھنٹے لیٹ ہے جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ تاخیر سے لاہور پہنچنے کی امید ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حیدرآباد کے قریب کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس 31 اپ ٹرین مبینہ طور پر غلط کانٹا ملنے کی وجہ سے مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس سے ڈرائیور، اسسٹنٹ ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگیا تھا۔

حادثے کے بعد کراچی سے اندرون ملک کیلئے ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہوگئی تھی جسے بعد میں بحال کر دیا گیا تھا تاہم ٹرینوں کا شیڈول ابھی بھی متاثر ہے۔

تازہ ترین