• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور ہالی ووڈ اداکارہ ہیلن ملر جب اس برس کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں تو73 برس کی عمر میں بھی ان کے گلابی بال اس بات کی غمازی کررہے ہو تھے کہ دل ہونا چاہئے جوان ، عمروں میں کیا رکھا ہے۔ اب آپ چاہے ٹیلر سوئفٹ کی طرح ٹوئنٹیز میں ہوں یا سیئنا ملر کی طرح تھرٹیز میں ، کیٹ ہڈسن کی طرح فورٹیز میں ہوں یا جولیا رابرٹس اور سلمیٰ ہائیک کی طرح ففٹیز میں، آپ گلابی بالوں کی طرح کہیں بھی اپنی شخصیت کا گہرا اثر چھوڑ سکتی ہیں۔ گلابی زلفوں کا ٹرینڈتو کافی عرصہ سے چل رہا ہے لیکن 2019ء میں یہ مشہور اداکارائیں آپ کو اس بات پر مجبور کردیں گی کہ پنک ہیئر اسٹائل سے بہتر ان گرمیوں میں کوئی اور اسٹائل نہیں ہے۔

اگر آپ کے بال بلونڈ ہیں تب تو آپ کو اپنے بال گلابی کرنا چنداں مشکل نہیں ہوگا لیکن فیشن کلر کو برقرار رکھنابھی آسان نہیں ہوتا کیونکہ یہ ہمیشہ کیلئے نہیں رہتا اس لیے اس کو دیرپا برقرار رکھنے کیلئے ایک پگمنٹ شیمپو اور کنڈیشنر استعمال کرنا یا سیلون جاکر گلابی رنگ کو ریفریش کروانا چاہئے۔

اگرآپ کے بال برائون ہیں تو انہیں گلابی رنگ کروانا مشکل ہو گاکیونکہ گلابی رنگ کرنے سے پہلے ان بالوں کارنگ ہلکا کرنا ہوگا تاکہ گلابی رنگ نمایاں طور پر نظر آئے۔ آپ کیٹ ہڈسن کی طرح پیسٹل لُک اپناناچاہیں یا کیٹی پیری کی طرح برائٹ نیون پنک ، اب وقت آگیاہے کہ کچھ نیا کرکے دکھایا جائے ۔ آئیں ہم ہالی ووڈ کی گلابی بالوں والی کچھ حسیناؤں سے ملوائیں۔

سلمیٰ ہائیک

اگر آپ سلمیٰ ہائیک کو گلابی زلفوں کے ساتھ دیکھیں تو شاید اسے پہچان نہ پائیں، اور ایساہی کانز فلم فیسٹیول کے لنچ کے دوران ہوا جب سلمیٰ اپنے نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوئی ۔ سلمیٰ کی ہیئر کلرسٹ نے پہلے اسے ایک پلاٹینم کلرڈ وگ پہنا کر اسے راضی کیا ۔ سلمیٰ ویلہ کلر ٹچ استعمال کرتی تھی جو زیادہ عرصے تک اپنے رنگ برقرار رکھتاتھااوراس کیلئے سلمیٰ گلوس یا ٹونر بھی لگاتی تھی تا کہ بالوں کو پنک ٹون مل سکے۔ سلمیٰ نے بالوں کی جڑوں کو گہرے گلابی رنگ سے رنگا تاکہ بالوں کا رنگ ظاہری طور پر قدرتی محسوس ہو۔

ٹیلر سوئفٹ

ٹیلر سوئفٹ نے بال تو گلابی کروالئے لیکن ہیئر اسٹائل 90ء کی دہائی کا اپنالیا۔ اس برس کے ہارٹ ریڈیو میوزک ایوارڈ ز میں شرکت کیلئے جب ٹیلر تقریب میں پہنچیں تو ہر کوئی ان کے گلابی بالوں والے فیشن کو سراہ رہاتھا۔پاپ پرنسز کا نیالُک اس لیے بھی پرفیکٹ لگ رہاتھا کیونکہ اس نے زرق برق ستاروںوالا ڈریس جو پہن رکھا تھا۔

جولیا رابرٹس

جب جولیا رابرٹس جمی کیمل کے اسٹوڈیومیں آئیں تو وہ گلابی بالوں کےساتھ اپنے بالکل نئے سراپے سے غضب ڈھارہی تھیں۔

ہالی ووڈ میں جولیا رابرٹس کی سادگی مشہور ہے اسی لئے ہر کوئی امریکن بیوٹی کو دیکھ کر دم بخود رہ گیا۔ جولیا اپنے ریگولر لُک کے ساتھ اپنے گلابی بال لہلہارہی تھی اور اپنے نئے فیشن کو انجوائے کررہی تھیں۔


کیٹی پیری

کیٹی پیری کو اپنا انداز تبدیل کرنا تھا تو اس نے نہ صرف بال گلابی کیے بلکہ اپنا آئی میک اپ بھی پنک کرلیا اور گیم چینجر بن گئی۔ لہراتے بل کھاتے بال اس پر بہت جچ رہے تھے اور بلاشبہ وہ کوئی شرمیلی لڑکی تو ہے نہیں کہ اس قسم کے نت نئے فیشن اپنانے سے ہچکچائے۔


کیٹ ہڈسن

کیٹ ہڈسن کے پاس بھی پنک بالوں کو اپنانے کی وجہ تھی ۔ کیٹ ہڈسن نے بریسٹ کینسر مہینے کے دوران اس مسئلے کی آگاہی کیلئے بالوں کو گلابی کروایا تھااور کیٹ کو یہ آئیڈیا اس کے بیٹے رائڈرا نے دیا تھا۔ اس کے بیٹے نے کہا کہ امی میرے پاس چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے حوالے سے ایک آئیڈیا ہے۔

کیٹ نے کہا ، ٹھیک ہےکر گزرو تو اس کے بیٹے نے خود ہی اس کے بالوں کو پنک کلر سے ڈائی کردیا۔

کم کرڈیشیان

کِم نے اپنے ایپ میں گلابی بالوں کے بارے میں لکھا تھا ۔ پھر وہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ کرس ایپلیٹون کے ساتھ ایک مہینے تک بحث کرتی رہی کہ وہ اس رنگ کو کروائے یا نہیں۔ پھرا س نے فیصلہ کرلیا ۔ کم کے بال پہلے سے ہی بلونڈ تھے ، اس لئے اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ جب و ہ صبح جاگی تو اپنے گلابی با ل دیکھ کر پرجوش ہوگئی۔ 

تازہ ترین