• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس  تیار کے سلسلے میں طیاروں کے مختلف حصے تیار کرنے والی کمپنی 'Figeac Aéro' کے ساتھ ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فوجی مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ’سامی‘ نے فرانس کی بین الاقوامی معیار کے ہوائی جہازوں کے فاضل پرزہ جات، انجن کے اجزاء، مخلوط اور سخت دھاتوں سے طیاروں کے مختلف حصے تیار کرنے والی کمپنی 'Figeac Aéro' سے معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں ہوائی جہازوں کے اسپیئر پارٹس تیار کریں گی۔ سعودی کمپنی’سامی‘ اور Figeac Aéro کے درمیان معاہدے کی ابتدائی یادداشت پر دستخط پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش کے موقع پر کیے گئے۔

پیرس میں منعقدہ فضائی نمائش بین الاقوامی سطح کی نمائشوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس کا اہتمام  پیرس میں ’لے بورجیٹ‘ ہوائی اڈے پر منعقد کی گئی ہے۔ معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں سعودی عرب میں دھاتوں سے ہوائی جہازوں کے اسپیر پارٹس تیار کرنے کے لیے کارخانے قائم کریں گی۔

اس مشترکہ منصوبے میں سعودی کمپنی ’سامی‘ کے پاس زیادہ شیئرز ہوں گے۔ توقع ہے کہ اڑھائی سال کے اندر اندر اس منصوبے پر کام شروع کردیا جائے گا۔

سعودی فوجی مصنوعات کے لیے کام کرنے والی کمپنی ’سامی‘  کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر انڈریاس شویر نے اس موقع پر کہا کہ 'Figeac Aéro' کے ساتھ شراکت عمل اور تجارتی شراکت داری پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دونوں کمپنیاں مزید شعبوں میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کریں گی۔اس موقع پر فرانسیسی کمپنی Figeac Aéro کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین جانو کلوڈ مایار نے کہا کہ سعودی عرب کے حکام کے ساتھ 4 سال سے جاری صلاح مشورے کے بعد ہم نے’سامی‘کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ویژن 2030ء کے منصوبے کے تحت ملک میں مقامی صنعت کے فروغ کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔

تازہ ترین