• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیاں اور بھینسیں بیچ کر ڈرامہ رچایا گیا ، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ بھینسیں اور گاڑیاں بیچ کر سادگی کا ڈرامہ رچایا گیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتےہوئےاحسن اقبال نے کہا کہ 5 سال میں 10 ہزار ارب کا جواب ہم دیں گے،حکومت بتائے انہوں نے ایک سال میں 5 ہزار ارب کا قرض لیکر کہاں لگایا۔

انہوں نے کہاکہ آپ ڈی چوک کنٹینر پر نہیں، حکومت میں ہیں، حکومت خود پر تنقید کو برداشت کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ،سیلیکٹ وزیراعظم نے ہر فورم پر پاکستان کو دیوالیہ کہا، اگر ہماری پگڑیاں اچھالی گئیں تو گلی محلےمیں آپکی پگڑیاں اچھالیں گے۔

تازہ ترین