• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز گائیڈ تما م علوم کےمتعلق آگاہی کانا م ہے،بیگم گورنرپنجاب

ہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ ز ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور نے کہا ہے کہ گرل گائیڈ زنہ صرف تحریک ہے بلکہ علم شعور ہنرمندی اورصحت عامہ کی فراہمی اور تمام علوم کے متعلق آگاہی کا نام ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح نے اس تحریک کی بنیاد رکھی آج ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس مشن کو کامیابی کیساتھ آگے لیکر چلیں اور انشاء میں خود بھی اس مہم میں سب آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کروں گی ۔ وہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گر لز گائیڈآگاہی مہم کے حوالے سے اجلا س سے خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقعہ پر پاکستان گر لز گائیڈز ایسوی ایشن کی سلمیٰ سجاد ، کاشف مرزا ، رائیس احمد ʼپروفیسر خالدہ الیاس سمیت دیگر بھی موجود تھیں بیگم گور نر اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں گرلز گائیڈز کے فروغ کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائیگی مہم کے کے دوران لڑ کیوں اور خواتین کو ایسے مواقعے فراہم کر یں گے جسکے ذریعے وہ پاکستان کی پر اعتماد محبت وطن اور قانون پر عملددرآمد کرنیوالی شہری بن سکے گی ملک کے نظریے کے مطابق اپنے گھر اور معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکے گی ۔
تازہ ترین