• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ پر تنقید کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سنگین مہترزئی نے کہا ہےکہ میرٹ پر تنقید کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے میٹر ک کے نتائج میں پشتون طلباء نے محنت کر کے کامیابی حاصل کی ، بورڈ چیئر مین اور سیکرٹری بورڈ سمیت صوبائی وزیر سیکرٹری تعلیم سب ایک قوم سے تعلق رکھتے ہیں جب کسی میں اہلیت نہیں ہے تووہ اہلیت پیدا کر کے مقابلہ کرے تعصب کی بنیاد پر بیانات سے گریز کیا جائے، پشتون طلباء محنت کرتے ہیں اور امتحانات میں پوزیشن حاصل کر لیتے ہیں، بیان میں کہا گیا اگر پشتون طلباء بی آر سی کالج لورالائی میں اول ،دوئم،اور سوئم پوزیشن حاصل کر تے ہیں تو اس کو تعصب کی ہوا نہ دی جائے جب کسی قوم میں میرٹ اور قابلیت ختم ہوجاتی ہے تو وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں، مذکورہ تنظیم فسادات کو ہوا نہ دے بلکہ ایسے نوجوان طالبعلم کی حوصلہ افزئی کی جائے جو محنت کر کے صوبے کانام روشن کر رہے ہیں وقت اور حالات کاتقاضا ہے کہ 21ویں صدی میں صرف میرٹ کو مد نظر رکھا جاتا ہے، کسی سینٹر میں خرید وفروخت نہیں کی جاتی اگر کی جاتی تو جو لوگ اعتراض کرتے ہیں وہ پوزیشن حاصل کر سکتے تھے۔
تازہ ترین