• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موضع جسونت گڑھ میں منڈی مویشیاں لگانے کیلئے ہنگامی اقدامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے موضع جسونت گڑھ میں منڈی مویشیاں لگانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیئے ہیں ، موضع جسونت گڑھ میں 12باتھ روم، پانی کے حوض، پانی کی ٹینکیاں، سب میرسیبل پمپ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مذکورہ ترقیاتی کاموں کیلئے کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے 30لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جس کی منظوری کیلئے سمری کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ کو بھیجوائی جائے گی۔
تازہ ترین