پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے، رؤف حسن کی زندگی لینے کےلیے حملہ کیا گیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی ترجمان پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ آدھے انچ سے رؤف حسن کی شہ رگ بچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے رؤف حسن کو دوسری زندگی دی ہے، اُن کے دائیں گال پر گہرا زخم آیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ رؤف حسن ملک کی سب سے بڑی جماعت کے ترجمان ہیں، جن کی کبھی کسی سے کوئی دشمنی نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ رؤف حسن نے کبھی ایسا کام نہیں کیا کہ ان پر کوئی حملہ کیا جائے، حملے کی پوری جانچ پڑتال کی جائے۔