آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بنگلادیش کا افغانستان کو 263رنز کا ہدف
فوٹو: کرکٹ ورلڈ کپ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 31ویں میچ میں بنگلادیشن نے افغانستان کو 263رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا،بنگلادیش نے مقررہ 50اوورز میں7وکٹ پر 262رنز بنائے۔

بنگال ٹائیگرز کی طرف سے مشفق الرحیم83 اور شکیب الحسن51 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے،دیگر کھلاریوں میں تمیم اقبال36، مصدق حسین35، محمود اللہ27 اور لٹن داس16 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

افغانستان کے مجیب الرحمٰن نے3، گلبدین نے2، محمد نبی اور دولت زادران نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے،آج کے میچ کےلئے دونوں جانب سے ٹیم میں تبدیلیاں کی گئیں،افغانستان نے دولت زادران اور سمیع اللہ شنواری کو موقع دیا تو بنگلادیش نے مصدق حسین اور محمد سیف الدین کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔

بنگلاد یش 5پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 6 نمبر پر ہے جبکہ افغانستان آخری نمبر پر ہے،اسے تاحال ایونٹ فتح کی تلاش میں ہے،اس نے گزشتہ میچ میں بھارت کی ٹیم کے خلاف سنسنی خیز میچ کھیلا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں