• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 8ملزمان گرفتار،اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندے محمد آصف عرف چھوٹا اور اس کے ساتھی مراد کو مسلم آباد سے ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ ملزم محمد آصف چھوٹا ساتھیوں کی مدد سے دوسرے صوبوں سے منشیات لا کر کراچی میں سپلائی کرتا ہے ، ملزم عدالت سے اشتہاری بھی قرار دیا جاچکا ہے ، ملزم کے خلاف شہر کے متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، چاکیواڑہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیا ،دونوں ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ۔چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بکرا چوک سعیدآباد چاکیواڑہ کے قریب چھپ کر منشیات فروخت کرنے والے دو منشیات فروش شاہجہان ولد رسول بخش اور محمد اسرار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین