• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے رہائشی اسکیم متعارف کروادی

ریاض (جنگ نیوز) سعودی عرب نے نئی خصوصی رہائشی اسکیم پیش کردی جس کا مقصد پیٹرول سے مالا مال ریاست کے تیل کے علاوہ دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فروغ دینے کے لیے امیر ترین افراد کو راغب کرنا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس اسکیم کے آن لائن رجسٹریشن کے تحت 8 لاکھ ریال (2 لاکھ 13 ہزار ڈالر) ادا کر کے مستقل رہائش جبکہ ایک لاکھ ریال (27 ہزار ڈالر) ادا کر کے قابلِ تجدید رہائش حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد سعودی کفیل کے بغیر بزنس کرسکیں گے اس کے ساتھ انہیں جائیداد خریدنے اور رشتہ داروں کے ویزا اسپانسر کرنے کی سہولت بھی مل جائے گی۔

تازہ ترین