• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیوں کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کے اعلامیہ کے مطابق انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ابراہیم حیدری، کورنگی، سعید آباد، کھارادر، سولجر بازار اور فیروز آباد کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں فرحان، شہزاد رحمان، محمد عُبید، عمران قریشی، محمد طارق قریشی، اسد عرف کباڑیہ، خالد عرف خالق چھوٹو، عبدالعابد عرف پپی، محمد وقاص عرف جبہ، جہانگیر، واجد، محمد جُنید، وقاص اور شیراز عرف کالا مُنا شامل ہیں، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین