• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاعی چیمپئن امریکا نے اسپین کو اور سوئیڈن نے کینیڈا کو شکست دے کر فیفا ویمینز ورلڈ کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

اب پری کوارٹر فائنل کے آخری دو میچز رہ گئے ہیں جن میں اٹلی کا مقابلہ چین سے جب کہ ہالینڈ اور جاپان کے درمیان ٹکرائو ہو گا۔

دونوں میچز کے بعد ٹاپ ایٹ لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔ 27جون کو فرانس کا دفاعی چیمپئن امریکا سے مقابلہ ہوگا۔جبکہ نو جون کو جرمنی اور سوئیڈن آمنے سامنے ہوں گے۔

سیمی فائنلز 2 اور3 جولائی کو، تیسری پوزیشن کا میچ 6 جولائی کو جب کہ فائنل7جولائی کو لیون میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن امریکا اور اسپین کے درمیان مقابلہ دلچسپ رہا۔

امریکا نے اسپین کو 2-1 سے شکست دی۔ امریکا کے دونوں گول پینالٹی ککس پر ہوئے۔ فرانس کے اسٹیڈے آگسٹے ڈی لا، میں امریکا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے ساتویں منٹ میں غلطی کی وجہ سے امریکا کو پینالٹی کک ملی جس پر ایم را پینوئے نے گول کر کے ٹیم کو  صفر کے مقابلے میں ایک گول  کی برتری دلائی۔

دو منٹ کے بعد اسپین کی جینی نے خوبصورت گول کیا اور اسکور 1-1ہو گیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر یہی اسکور رہا۔ دوسرے ہاف کے 76ویں منٹ میں ریفری نے اسپین کی کھلاڑی کے خلاف فائول دیتے ہوئے امریکا کو پینلٹی کک دی ۔

جس پر را پینوئے نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کر کے امریکا کو 2-1سے فتح دلوا دی۔ دوسرے پری کوارٹر فائنل میں سوئیڈن نے کینیڈا کو ایک۔ صفر سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول سوئیڈن کی بلیک اسٹی نیوس نے کھیل کے 55ویں منٹ میں کیا۔

تازہ ترین