• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ سے مدمقابل ہوگی، پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعائیں کی گئیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں پاکستانی کمیونٹی نے اپنی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے بڑی تعداد میں ٹکٹ خرید لئے۔ یہ میچ لوکل وقت کے مطابق 10.30ساڑھے دس بجے برمنگھم میں شروع ہوگا، انگلینڈ میں رواں ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میگا ایونٹ کے33ویں میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا اور شائقین کرکٹ کو ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ پاکستان کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اس میچ میں کامیابی بہت ضروری ہے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں ٹیم کو کافی پرابلم ہیں، کیچز کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔ ہماری فیلڈنگ کا ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہے۔
تازہ ترین