• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مگر مچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، فردوس

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے مسترد کئے جانے والے سیاسی مگرمچھوں کو صرف اقتدار سے باہر ہونے کا درد ہے، وہ اپنا درد عوام کے درد سے جوڑ کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘فضل الرحمن اقتدار سے باہر مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں‘اپوزیشن کی آکسیجن ختم ہورہی ہے اس لیے وہ آخری بڑھکیں مار رہی ہے‘اپوزیشن جانتی ہے کہ اگر بجٹ منظور ہو گیا تو اس کے بعد ملک میں مستقل معاشی استحکام آ جائے گا، اس کے بعد اپوزیشن کا چورن بکنے والا نہیں ہے، اسی لئے عوام کے مہنگائی کے درد کو اپنے سیاسی درد کے ساتھ جوڑ کر تحریک چلانے کی باتیں کر رہی ہے، پہلی مرتبہ اپوزیشن کی تحریک ان کے سینے میں ہی دم توڑ جائے گی، دونوں نومولودسیاستدانوں کے بیانیہ کو ان کی اپنی جماعتوں نے ہی مسترد کر دیا تو وہ عوام میں کس منہ سے جا سکتے ہیں۔ وہ منگل کوایجوکیشنل ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگوکررہی تھیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا درد سمجھ سکتے ہیں، 1988ءکے بعد پہلی مرتبہ وہ اقتدار سے باہر ہیں، وہ اپنے درد کو عوام کا درد بنا کر پیش کرنا چاہتے ہیں، مولانا صاحب عوام آپ کے چہروں کو اچھی طرح جان اور پہچان چکی ہے، وہ اقتدار سے باہر رہ کر اس طرح تڑپ رہے ہیں جس طرح مچھلی پانی سے باہر رہ کر تڑپتی ہے۔

تازہ ترین