پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ہری پور میں پاک چائینہ فرٹیلائزر لمیٹڈ کمپنی کی ملکیت زمین کی نیلامی کو درست قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے دائر رٹ پٹیشن خارج کر دی۔ رٹ پٹیشن میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین‘ نیشنل بینک آف پاکستان‘ پاک چائینہ فرٹیلائزر کمپنی اور الائیڈ بینک نے موقف اختیار کیا ہے کہ 2015 میں ہری پور میں پاک چائینہ فرٹیلائزر کمپنی کی ملکیت زمین اربوں روپے عوض نیلام ہوئی تاہم یہ زمین مجوزہ طریقہ کار کے برعکس نیلام کی گئی جس کی وجہ سے اس نیلامی کو قانونی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ رقم کی ادائیگی اور دیگر امور میں بھی قانونی طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے ایبٹ اباد سرکٹ بینچ پہلے ہی حکم امتناعی جاری کر چکا ہے اور یہ کیس پشاور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔