• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کے بعداپوزیشن رہنمائوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ 25 جولائی 2019 کو دھاندلی زدہ انتخابات کیخلاف یومِ سیاہ منایا جائیگا،اور تمام سیاسی جماعتیں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی جبکہ بجٹ کے خلاف اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہراحتجاج جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ججز کے خلاف ریفرنسز عدلیہ پر حملہ ہے اسے  واپس لیا جائے۔

آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے بارے میں بتاتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ اے پی سی نے انکوائری کمیشن مسترد کر کے اسے پارلیمنٹ پرحملہ قراردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد چاروں صوبوں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے۔

لاپتہ افراد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قانونی سازی کی جائےجبکہ لاپتہ افراد کو عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اداروں کو ملکی سیاست میں ہرگز مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رہبرکمیٹی سینیٹ کے نئے چیئرمین کے لیے متفقہ امیدوارلائے گی۔

تازہ ترین