• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’انار‘‘ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورئہ رحمن میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ’’ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں‘‘۔ انار گوناگوں بے پناہ فوائد کا حامل جنتی میوہ ہے، جس کے بارے میں نبی کریمﷺ نے ارشادفرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا ، جس نے انار کھایا، اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کردیا۔ جضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا : ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو۔

تازہ ترین